وزیر اعظم کی عوام سے عید الاضحی سادگی سے منانے کی اپیل

0

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ عید الاضحی سادگی سے منائیں . ان کا کہنا تھا کہ اگرعید پر لاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔ اس سے پہلے عمران خان نے کورونا کا گراف نیچے ہونے کا بھی کہا ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اسپتال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتنےکم عرصےمیں اسپتال کا قیام قابل تعریف ہے ، اس موقع پر میں قوم کو خاص پیغام دینا چاہتاہوں، کہ عوام گزشتہ عید کی طرح اس بار بھی لاپرواہی نہ برتیں، اور اس عید کو بھی سادگی سے منائیں . ایس او پیز پر عمل کریں. اور کسی بھی جگہ زیادہ رش نہ ہونے دیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.