پرائیویٹ سکولوں کا سرمائی علاقوں میں 6اگست سے باقاعدہ طورپرتعلیمی اسفارکا اغاز کا اعلان۔

0

تفصیلات کے مطابق  PENملاکنڈ ڈویژن اور ہزارڈویژن  PSMA,اورنافع پاکستان کا ایک مشترکہ اجلاس بمقام چکدرہ زیرصدارت امجدعلی شاہ منعقد ہوا ۔ جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جو پرائیویٹ سکولز سرمائی علاقوں میں واقع ہیں ،ان سکولوں کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف 4اگست سے سکولوں میں حاضرہونگے جبکہ طلباء و طالبات 6اگست سے مکمل باقاعدہ طور پر اپنے تعلیمی اسفار کا اغازکرینگے۔PENضلع باجوڑ کے صدر نوررحمان نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ہمارے علاقوں میں موسم سرما کا دورانیہ زیادہ ہوتاہے جس کی وجہ سے یہاں کے سکولز میں موسم سرما کی تعطیلات تین ماہ ہوتی ہے جبکہ گرمی یہاں دیگر علاقوں کے بنسبت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے سرمائی علاقوں میں موسم گرما میں صرف ایک مہینہ چھٹی ہوتی ہے اس سال عالمی وبائ کورونا کی وجہ سے  دسمبر2019سے ہم نے سکولوں میں تعطیلات کی تھیں جو اب تک جاری ہے۔ اب چونکہ رب نے احسان کا معاملہ کرکے کرونا کی وباء کو کم کردیا ہے اور خاص کر ہمارے علاقوں میں یہ وبا اب نہ ہونے کے برابر ہے، جس کی وجہ سے ہم  نے یہ فیصلہ کیا کہ سرمائی علاقوں والے سکولوں کو مرحلہ وار کھول دیں گے ، کیونکہ ہم نے گذشتہ دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات سے اب تک بچوں کو کورس نہیں پڑھایا ہے اب چونکہ تعلیمی سال اختتام کے طرف گامزن ہے اور کورس مکمل باقی ہے جس کی وجہ سے طلباء و طالبات کاسال ضائع ہورہاہے، اس وجہ سے PENملاکنڈ ڈویژن اور ہزارڈویژن  PSMA,اورنافع پاکستان نے یہ مشترکہ فیصلہ کیا کہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف 4اگست سے سکولوں میں حاضرہونگے جبکہ طلباء و طالبات 6اگست سے مکمل ایس او پیز کے ساتھ   باقاعدہ طور پر اپنے تعلیمی اسفار کا اغازکرینگے، تاکہ مزید طلباء وطالبات کا سال و تعلیمی سفر ضائع نہ ہوجائے۔ PENضلع باجوڑ کے جنرل سیکرٹری قاسم عمر نے کہا کہ چونکہ ہمارے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر میں تمام سٹاف ڈیلی ویجز پر بھرتی ہوتاہے اس لیے کئی مہینوں  سے ہمارے ملازمین کو تنخواہ بھی نہیں ملی جس کے لئے ہم نے بار بار حکومت وقت سے اپیل کی کہ ان کے لئے بھی کوئی خصوصی پیکج  یا احساس پروگرام میں ان کو شامل کریں لیکن حکومت وقت نے ہمارے باتوں پر بالکل توجہ نہیں دی، ہم ایک دفعہ پھر وزیراعلیٰ ، وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے ملازمین کے حالوں پر رحم کریں یہ قوم کے معمار ہیں انہی سے قوم کے مستقبل وابستہ ہے۔ نوررحمان نے مزید کہا کہ گرمائی علاقوں سے متعلق سکولوں میں چونکہ تعطیلات موسم گرما اگست تک ہوتے ہیں ، ان علاقوں کے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں اگست کے بعد شروع ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.