ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا انڈرگریجویٹ ڈگریوں کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ، لاہور سمیت ملک بھر کی 143 یونیورسٹیز میں بی ایس آنرز کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا انڈرگریجویٹ ڈگریوں کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایچ ای سی نے لاہور سمیت ملک بھر کی 143 یونیورسٹیز میں بی ایس آنرز کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی ایس آنرز کے طلبا کیلئے کوانٹی ٹیٹیو ریزننگ اور ایکسپوزٹری رائٹنگ کے کورسز شامل ہوں گے۔بی ایس آنرز آرٹس، ہیومینٹیز، نیچرل سائنسز، سوشل سائنسز کے طلبا کیلئے مذکورہ کورسز بہ طور لازمی مضمون پڑھائے جائیں گے۔ بی ایس آنرز کے پہلے سمیسٹر میں نئے کورسز لاگو ہوں گے، بی ایس آنرز میں طلبا کو ڈبل میجرز کے ساتھ ایک یا دو مائنرز مضمون پڑھ کر ڈگری حاصل کرنے کی بھی سہولت ہوگی۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا انڈرگریجویٹ ڈگریوں کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ
You might also like