سپورٹس کمپلیکس موزوں مقام پر بنایا جائیں اس کو متنازعہ ہونے سے بچایا جائیں، مصباح اتمانی

0

باجو ڑ ، سپورٹس کمپلیکس وہاں بنایا جائیں، جہاں اس کی ضرورت ہیں،موزوں مقام کا تعین کر کے اس کو متنازعہ ہونے سے بچایا جائیں۔ان خیالات کا اظہار ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے سینئر نائب صدر مصباح الدین نے کہا ہیں کہ باجوڑ میں انٹرنیشنل معیار کا سٹیڈیم بنانا خوش آئند ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس سٹیڈیم آبادی اور موزوں مقام کو مدنظر رکھ کر بنایا جائیں تاکہ جس مقصد کیلئے سپورٹس کمپلیکس بنایا جا رہا ہے اس کو آسانی سے حاصل کیا جا سکیں، انہوں نے کہا کہ خار میں سپورٹس کمپلیکس موجود  ہیں، وہاں  کے قریبی علاقوں میں دوسرے سپورٹس کمپلیکس کی منظوری سے نہ صرف سوالات اٹھیں گے بلکہ یہ متنازعہ بھی بن جائیں گا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل اتمانخیل اور سلارزئی میں کھیل کا کوئی میدان نہیں، وہاں سہولت نہ ہونے کیوجہ سے ہزاروں کھلاڑیوں کی صلاحیتیں ضائع ہو رہی ہیں۔اگر متعلقہ ادارے سپورٹس کمپلیکس تحصیل اتمانخیل اور سلارزئی کے سنگم پر بنائیں تو زیادہ ست زیادہ کھلاڑی مستفید ہونگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.