عوامی نیشنل پارٹی ضلع باجوڑ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت گل افضل خان منقعد ہوا

0

باجوڑ (نمائندہ باجوڑنیوز) عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کی زمداران کا اجلاس زیر صدارت گل افضل خان منقعد ہوا،جس میں ضلع کابینہ سمیت صوبائی عہدیداران اور تحصیل تنظیموں کی زمداران نے شرکت کی!اجلاس میں تنظیمی امور سمیت مختلف ایشوز زیر بحث ائے، جس پہ تفصیلی مشاورت کی گئی!صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ھدایت کی مطابق حالیہ دنوں میں نئے ضم شده اضلاع کے قبائلی تنازعات کیلے ایک جرگہ تشکیل دیا گیا ہیں، جس میں باجوڑ سے مرکزی کونسل کی ممبر شیخ جہانذادہ شامل ہے،اس حوالے سے باجوڑ کے سطح پہ جو علاقائی تنازعات ہیں،ان تمام تنازعات کا ایک جامع لیسٹ مرتب کیا، اور اس کیلے باجوڑ کے سطح پہ شیخ جہانذادہ سمیت ملک عمر دراز اور دوسرے مشرانوں کی ایک کمیٹی تشکیل دیں گئے، جو کل ہی سے اپنا کام پوری طور پر شروع کریں گے،اور تمام زمداران اور کارکنوں کو ھدایت کی گئے کہ وہ کمیٹی سربراہ شیخ جہانذادہ سے اپنے علاقے قوم تنازعات سے فوری طور پر آگاہ کریں,اجلاس میں عہداروں نے ضلع انفارمیشن سیکٹری نور خان دورانی کیساتھ شہباز اخبار کیلے ممبرشپ کی،اور آیندہ اجلاس میں باقاعدہ طور پر پختون رسالہ کیلے ممبرشپ کیا جائے گا،ضلع صدر نے شہباز اخبار اور پختون رسالہ کی اھمیت پر تفصیلی بحث کی ! اجلاس میں تنظیم سازی کے حوالے سے بھی فیصلے کی گئے، تحصیل صدرو کو آگاہ کیا گیا کہ وہ ایک مہینے کے اندر اندر اپنے یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی مکمل کریں، اور جن یونین کونسل کی تنظیم سازی ہوچکی ہیں،وہ اپنے تمام لیسٹیں ضلع جنرل سیکٹری نثار باز کیساتھ جمع کریں,ضلعی صدر نے کہا کہ غیر فعال عہداروں کی جگہ نئے کارکنوں کا انتخاب کیا جائے گا، تنظیم کی ڈسپلین کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جاییگا،صوبائی جائنٹ سیکرٹری شاہ نصیر نے میٹنگ میں خصوصی شرکت کی, اور صوبائی کابینہ کی فیصلوں سے اجلاس میں شریک عہداروں کو آگاہ کیا،نثار باز جنرل سیکٹری عوامی نیشنل پارٹی ضلع باجوڑ !

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.