باجوڑ (باجوڑنیوز) ضلع دیر سے باجوڑداخل ہوتے ہی تحصیل اتمانخیل میں معیاری اور قابلِ اعتماد پٹرول پمپ کی کمی محسوس ہورہی تھی ۔ اسی وجہ سے ضلع باجوڑ کے مشہور خاندان ناوگئی خانان نے قذافی تحصیل کے قریب ایک پٹرول پمپ بنایا جس میں پٹرولیم مصنوعات بارعایت دستیاب ہونگے۔افتتاحی تقریب میں علاقہ اتمانخیل کے سرکردہ ملکان ملک محمد اکبر، ملک شاہی بخت، ملک سلطان زیب سمیت دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی ، اور افتتاحی پتیہ کاٹا۔ افتتاحی تقریب سے نجیب اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف کاروباری مرکز نہیں بلکہ ہمارے اور اتمانخیل قوم کا ایک حجرہ ہے جہاں ہم مل جل کر علاقے کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنے صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔نجیب اللہ خان نے کہا کہ چونکہ میں زیادہ اس علاقے میں نہیں ایا ہوں اور اب چاہتاہوں کہ اپنے اتمانخیل قوم کے خدمات کےلئے اپنی صلاحتیں استعمال کرسکوں اس وجہ سے میں اس علاقےمیں آپ کے خدمت میں حاضر ہوا۔اس پُروقار تقریب میں علاقے کے معززملکان نے شرکت کی اور پٹرول پمپ کو علاقے کے لئے نیک شگون قرار دیا۔