باجوڑ کے علاقہ ناوگئ میں سابق گورنر شوکت اللہ کے ہاتھوں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح

0

(باجوڑنیوز) ضلع باجوڑ پلانٹ فار پاکستان مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح سابق گورنرانجینئر شوکت اللہ خان نے پودہ لگاکرکیا –
اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ افیسرباجوڑعابد ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ناواگئی حبیب اللہ خان وزیراور رینجرآفیسرناواگئی سب ڈویژن محمد نظیر کے علاؤہ محکمہ جنگلات کے دیگر اہلکاروں سمیت اس تقریب میں علمائے کرام اور قومی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی-
تقریب سےخطاب کرتے ہوئے سابق گورنرانجنئیر شوکت اللہ خان نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سو نامی ٹن بلین ٹریز پروگرام پر عملدرآمد کرینگے-انہوں نے کہاکہ شجرکاری گلوبل وارمنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ پودہ جات مقناطیس کی طرح برف کو اپنے طرف کھینچتےہے، جہاں پر درخت ہے وہاں پربارش اور برف باری زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نےمون سون کے اس مہم میں پورے ضلع باجوڑ میں 25لاکھ پودہ جات لگانے کا عزم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی ان ممالک میں شامل ہے جہاں پر موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے زیادہ نقصانات کاخدشہ ہے ۔ اس دوران ڈی ایف او باجوڑ عابد ممتاز نے کہا کہ ہم رواں شجرکاری مہم میں 13لاکھ پودہ جات زمینداروں میں مفت تقسیم کرینگے اس لئے ہم نے 4نرسریاں اس کیلئے بناکر رکھیں ہیں۔ہم یونین کونسل ناواگئی میں 3لاکھ 50ہزار پودہ جات لگاینگے-انہوں نے مزید کہا کہ مون سون شجرکاری مہم گلوبل وارمنگ کم کرنے میں کردار ادا کر یگی-اس دوران اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن ناواگئی حبیب اللہ خان وزیر نے کہا کہ درخت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔درخت صرف موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے نہیں ہیں بلکہ درخت کے موجودگی سے بارشوں کے علاؤہ بیماریوں کے روک تھام میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے-میں باجوڑ کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کم از کم دو دو درخت لگاکر اس قومی مہم میں حصہ لیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.