خوشدل شاہ کی انجری اپ ڈیٹ

0

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین خوشدل شاہ تین ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئےہیں۔ ڈربی میں جاری ہفتے کو ہونے والے نیٹ سیشن میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے کے باعث نوجوان بیٹسمین کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا۔

خوشدل شاہ فی الحال ڈربی میں جاری چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ اب انجری کے باعث وہ 24 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ پریکٹس میچ کی سلیکشن کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

چونکہ ناخن پر چوٹ نہیں آئی لہٰذا آرتھوپیڈک سرجن، ٹیم فیزیشن اور ٹیم فزیو تھراپسٹ پرامید ہیں کہ خوشدل شاہ آئندہ ہفتے کے آخر میں فزیکل ٹریننگ کا آغاز کردیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.