باجوڑ (باجوڑ نیوز) تبدیلی سرکار کا ایک اور کارنامہ: ڈسٹرکٹ ھسپتال خار باجوڑ سمیت تمام اداروں میں کرپشن کے تمام تر ذمہ داریاں پی ٹی آئ کے منتخب نمائیندگان پر عائید ہوتی ہے جو ایک مہینے میں تین بار ایم ایسز اور ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسرز کے تبادلے کرواتے ہیں۔ہر ایم این اے اور ایم پی اے کے سو سو سیکریٹری ہیں جنکو نہ اپنی عزت کی پرواہ ہے اور نہ کسی اور عزت مند فرد کی ۔کسی آفسر کی تبدیلی سے نظام ٹھیک نہیں ھوتا بلکہ واقعی اگر کوئی کرپٹ ہے تو اسکی کرپشن عوام کے سامنے لائے جائے اور ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے ۔آج ایک بار پھر اسی تسلسل کےتناظر میں ایم ایس عزیزالرحمن کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ساتھ ہی ایم پی اے انورزیب خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ھسپتال کو مافیا سے آذاد کرائیں گے۔آخر یہ مافیا ہے کون جس کے سامنے ملکی سطح پر نہ صرف وزیراعظم نے گھٹنے ٹیک کئے بلکہ آج ایک ھسپتال میں موجود مافیا کے سامنے وزیراعظم صاحب کے اپنے ہی منتخب نمائیندے بھی بے بس دکھائے دے رہے ہیں۔یہ بات ہر ذی شعور شہری جانتا ہے کہ جب تک پورا نظام ٹھیک نہیں کیا جاتا تب تک ایم ایس اور ڈی ایچ او کے تبادلے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عزیز الرحمان کو ایک پری پلان کے تحت تبدیل کیا گیا اور وزیر صافی کو لایا گیا۔کیونکہ ڈاکٹر وزیر صافی نے اس سے پہلے بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر با جوڑ ایم این اے گل ظفر اور ایم این اے گل داد کے خاص بندوں کو بطور کلاس فور بغیر کسی اشتہار اور ٹیسٹ انٹرویوز بھرتی کیے ھے۔اور اب مذید بھرتیاں کرانے کا پروگرام ھے۔اس سلسلے میں تحقیقات کا مطالبہ کرتے ھیں۔ تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن نیک رحمان کے الزامات کے روشنی میں اگر یہاں ایک چھوٹی سی نوکری 16 کے لاکھ عوض کے بدلے میں فروخت کی جاتی ہے تو ایم ایس اور ڈی ایچ او کے لئے آپ لوگ خود حساب لگا سکتے ہیں۔لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈی ایچ کیو ھسپتال خار باجوڑ میں شفاف اور غیر جانبدار احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے جوڈیشل انکوائری کی جائے۔اور اصل ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائے جائیں۔منجانب: مولانا ضیاءاللہ جان امیرجمعیت علماء اسلام تحصیل خارضلع باجوڑ
ڈسٹرکٹ ھسپتال خار باجوڑ سمیت تمام اداروں میں کرپشن کے تمام تر ذمہ داریاں پی ٹی آئ کے منتخب نمائیندگان ہیں۔ ضیاء اللہ جان حقانی
You might also like