طلباء اور نوجوانوں کو کیریئر بارے رہنمائی دینے کی ضرورت ہے،شاہد علی خان

0

باجوڑ(نمائندہ خصوصی)  ۔ ملک میں بے روزگاری میں مسلسل اضافے کی وجہ سے نوجوان مایوسی کا شکار ہورہے ہیں۔ ان کو مایوسی سے نکالنے کے لئے ان کو کیریر بنانے بارے رہنمائی دینی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار دی تھینکرز ایسوسی ایشن باجوڑ (دی ٹیب) کے بانی شاہد علی خان نے پختونخواہ ریڈیو باجوڑ ایف ایم 91.1کے مقبول پروگرام ”دہ باجوڑ غبنر” میں کیا۔اس موقع پر شاہد علی خان نے سامعین کی جانب سے ایس ایم ایس کے ذریعے مختلف آسامیوں کے امتحانات کی تیاری، کیریئر بنانے، کتب بینی کے فوائد اور دیگر ایشوز پرپوچھے گئے سوالات کے جواب دئیے۔ انھوں نے کہا کہ طلباء کو دوران طالب علمی کیریر کا انتخاب کرنا چاہئے۔ محنت، انتظار اور خود پر بھروسے کے ذریعے وہ اپنے مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے انھوں نے کتاب اور مطالعے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ لائبریری اور آن لائن کتابوں سے استفادہ کیا جائے۔ نیز کیریر کے انتخاب کو وسعت دیکر میڈیکل اور انجینئرنگ کے ساتھ دوسرے شعبوں خاص کر مقابلے کے امتحانات میں دلچسپی بڑھانی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ دی ٹیب کے ذریعے عنقریب کیریر کاونسیلنگ پروگرام منعقد کرینگے جس میں نوجوانوں کو کیریر بنانے اور مختلف سکالرشپس بارے معلومات دی جائیگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.