پاکستان میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0

انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 96 پیسے اضافے سے 168 روپے 30 پیسے رہی جو پاکستان میں اب تک ڈالر کی سب سے زیادہ قیمت ہے— فوٹو: انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر نے کاروبار کا اختتام تاریخ کی بلند ترین سطح پر کیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 96 پیسے اضافے سے 168 روپے 30 پیسے رہی جو پاکستان میں اب تک ڈالر کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔معاشی ماہر سمیع اللہ طارق کے مطابق درآمدات بڑھنے کے سبب ڈالر کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے اور مبادلہ پالیسی بدلنے کے بعد مارکیٹ شرح تبادلہ کا تعین کررہی ہے جو ڈالر کی قدر میں اضافے کا سبب ہے۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کےاثرات اوپن مارکیٹ میں بھی مرتب ہوئے ہی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 20 پیسے مہنگا ہوکر 168 روپے 80 پیسے ہوگیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.