محمد عامر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل

0

دورہ انگلینڈ سے ابتدائی طور پر دستبردار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔محمد عامر کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع تھی جس کی وجہ سے انہوں نے دورہ انگلینڈ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد عامر اب اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔دورہ انگلینڈ کے سلسلے میں محمد عامر اور مساجر محمد عمران کا کورونا کا ٹیسٹ پیر کو کیا گیا اور انگلینڈ روانگی سے قبل ان کے لازمی طور پر دو منفی ٹیسٹ آنے چاہئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.