سیرت النبی ﷺ پر تحقیقی سینٹر کو جلد مکمل کر کے فعال بنایا جائے، وزیراعظم

0

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیرت النبی ﷺ پر تحقیقی سینٹر کو جلد مکمل کر کے فعال بنایا جائے تاکہ تحقیقی سرگرمیوں کا آغاز کیا جاسکے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نالج اکانومی کے فروغ سے متعلق اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیرت النبی ﷺ سینٹر اور یونیورسٹیوں میں بہتر کو آرڈینیشن کیلئے سیرت النبی ﷺ پر تحقیقی سینٹر کے قیام اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے انٹرنیٹ کی آسان رسائی سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، ڈاکٹرعطاءالرحمان، پروفیسر شعیب خان اور راشد خان نے شرکت کی۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی ﷺ سینٹر کو جلد مکمل کر کے فعال بنایا جائے تاکہ تحقیقی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.