طیارہ حادثہ، تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو کام سے روک دیا گیا

0

کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی سربراہی میں بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقیاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو تحقیقات مکمل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق کراچی جہاز حادثہ کی تحقیقات کے لیے سینٹ کے احکامات پربنائی جانے والی تحقیقاتی ٹیم کو کام سے روک دیا گیا ہے اور اب کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات صرف سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ ہی کرےگا۔جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے کراچی طیارہ کس طرح گرا،کیا وجوہات تھیں، جہاز میں کوئی خرابی تھی، پی آئی اے طیاروں کی مینٹی ننس بروقت ہوتی تھی، جن اداروں یا اپنے ہی ادارے کے ایئر انجینئرنگ سے مدد لی جاتی تھی یا نہیں،کیا وہ قابل تھے یا نہیں، کراچی جانے والے طیارے پی کے 8303 میں پرواز سے قبل خرابی کو دور کیا گیا تھا یا نہیں، ائیر ورڈی نیس کیا کام کرتی ہے، اس نے قوانین کے مطابق جہاز کی مکمل جانچ پڑتال کی تھی یا نہیں، اس حوالے سے جے آئی ٹی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے اور سول ایوسی ایشن کے ملازمین سے تحقیقات شروع کر دی تھیں۔تاہم اب ان تمام معاملات پر تحقیقات سول ایوی ایشن کا سیفٹی بورڈ خود کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.