ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو مزید اربوں روپے دینے کااعلان کردیا۔یہ رقم پاکستان میں طبی، سماجی تحفظ ، افرادی تربیت میں اضافے جیسے اقدامات پر خرچ کیے جائیں گے۔بی بی سی کے مطابق ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے بدھ کو کہا ہے کہ وہ پاکستان کو کورونا وائرس کی وبا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 25 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چینی حمایت یافتہ بینک پاکستان کو یہ رقم ورلڈ بینک کے اشتراک سے فراہم کرے گا۔بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سے پاکستانی حکومت کو اپنا طبی انفراسٹرکچر بہتر بنانے، سماجی تحفظ کا دائرہ وسیع کرنے، افرادی تربیت میں اضافہ کرنے اور اقتصادی ترقی کے حصول میں مدد ملے گی۔اس سے قبل اے آئی آئی بی پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے چکا ہے۔دونوں قرض اس بینک کی جانب سے سرکاری و نجی شعبے کو اس وبا کے خلاف لڑنے کے لیے 10 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا حصہ ہیں۔