نوجوان سیاسی لیڈر ملک خالد خان کے کوششوں سے دشمنی دوستی میں تبدیل، فریقین آپس میں بغل گیر

0

باجوڑ(باجوڑنیوز)
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل واڑہ ماموند علاقہ مینہ میں قوم برمکازی اور قوم ترکان کے درمیان جاری زمینی تنازعہ سابقہ امیدوار پی کے 102ملک خالد خان کے کوششوں سے ختم ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل برمکازی قوم اور ترکان قوم کے درمیان زمین پر تنازعہ ہوا جو شدت احتیار کرکے بدامنی کا سبب بنا۔ ملک خالد خان کے مخلصانہ کوششوں سے دونوں قوموں کے درمیان یہ تنازعہ ختم ہوگیا۔ پروگرام کا انعقاد ملک تمریز کے رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ جس میں خالدخان سمیت قومی اور سیاسی مشران نے شرکت کی۔ اس موقع پر فریقین نے ایک دوسرے کے ساتھ دشمنی ختم کرکے بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا۔دونوں فریقین نے ملک خالد خان کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.