کورونا وائرس: سندھ سب سے زیادہ متاثر صوبہ، ملک میں فعال کیسز 50 ہزار سے کم

0

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب جارہی ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں کمی رپورٹ ہورہی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزا490 ہوچکی ہے جبکہ اموات 5 ہزار 778 ہیں تاہم ان کیسز میں سے 2 لاکھ 19 لاکھ 783 افراد شفایاب ہوگئے ہیں جو 81 فیصد سے زیادہ ہے۔آج (24 جولائی) کی شام تک ملک میں کورونا وائرس کے 1478 نئے کیسز اور 22 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ 6 ہزار 608 لوگ شفایاب ہوگئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی امید کی کرن ہے تاہم وزیر منصوبہ بندی اسد عمر خبردار کرچکے ہیں کہ اگر لوگوں نے عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز) پر سختی سے عمل نہ کیا تو ملک میں کیسز میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ملک میں جون کے مہینے میں کورونا کیسز بلندی پر پہنچے تھے تاہم جولائی کے مہینے میں صورتحال میں بہتری نظر آئی۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو سامنے آیا تھا جس کے بعد مارچ کے آخر تک مجموعی کیسز 2 ہزار کے قریب جبکہ اموات 26 تک پہنچی تھیں۔جس کے بعد اپریل میں کیسز بڑھ کر ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے تھے جبکہ اموات 385 تک پہنچی تھیں، تاہم مئی کے مہینے میں کیسز بڑھ کر 71 ہزار اور اموات 1500 سے تجاوز کرگئیں۔جون کے مہینے میں کیسز میں کافی اضافہ ہوا اور ایک ماہ میں مجموعی تعداد 2 لاکھ 12 ہزار اور اموات 4300 سے بڑھ گئیں۔علاوہ ازیں رواں ماہ یعنی جولائی کے گزشتہ 23 روز میں ملک میں 58 ہزار کے قریب کیسز اور 1400 تک اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ آج تک صورتحال کچھ یوں ہے

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 917 کیسز اور 14 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد سندھ اموات اور کیسز کے حساب سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہوگیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 917 مریضوں کے اضافے سے تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 800 ہوگئی۔اس کے علاوہ مزید 14 اموات رپورٹ ہونے سے صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 110 تک پہنچ گئی۔

پنجاب

ملک کے سب سے بڑے آبادی والے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس نے مزید 294 افراد کو متاثر کیا اور 5 افراد کی جان لی۔سرکاری اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق ان نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 91 ہزار 423 تک پہنچ گئی۔اس کے علاوہ صوبے میں 5 افراد کے انتقال کرجانے سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 105 ہوگئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس مزید 44 افراد کو متاثر کرنے کا باعث بنا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت میں 44 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 14 ہزار 766 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 173 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہزار 71 ہوگئی۔صوبے میں جمعہ کے روز وائرس کے باعث صرف ایک موت واقع ہوئی جس کے بعد یہاں مجموعی اموات 1170 ہوگئی ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.