اماراتی حکومت کا حیران کن اعلان جاری، پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی 515 قیدیوں کی رہائی

0

متحدہ عرب امارات میں 515 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا گیا، صدر شیخ خلیفہ بن زاید نے ان قیدیوں کے ذمے جرمانوں کو بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے عید الاضحیٰ پر 515 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ صدارتی حکم سے رہائی پانے والے یہ قیدی مختلف جرائم میں سزائیں پوری کر رہے تھے، شیخ خلیفہ بن زاید نے ان قیدیوں کے ذمے جرمانوں کو بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔صدارتی معافی متحدہ عرب امارات کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیے جانے والے ان اقدامات کا حصہ ہے جو کہ رواداری اور عفو درگزر کی اقدار پر مبنی ہیں۔رہائی پانے والے قیدیوں کو زندگی کو نئے سرے سے بہتر انداز میں گزارنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ مثبت کردار ادا کر کے اپنے اہلخانہ اور معاشرے کے لیے مفید ثابت ہوں۔قیدیوں کی سزا میں یہ معافی شیخ خلیفہ بن زاید کے اس عزم کا حصہ ہے جو خاندانی ہم آہنگی، خاندانوں کو مسرت دینے اور معافی پانے والے قیدیوں کو ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کا موقع میسر کرنے کے لیے ہے۔اس سے قبل شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے رمضان کی آمد پر بھی 15 سو 11 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.