وزارتوں کو ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ہدایت

0

حکومت نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ گریڈ ایک سے 19 کے ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے اجلاس بلائے جائیں جس کے نتیجے میں کارکردگی نہ دکھانے والے ملازمین کو 60 برس کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی ریٹائر کیا جاسکتا ہے۔  رپورٹ کے مطابق حکومت نے ’سول سرونٹ (ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ فرام سروس) رولز 2020‘ نوٹیفائیڈ کردیے ہیں جس کے تحت ملازمین کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر 60 برس کی عمر تک پہنچنے سے قبل ریٹائرڈ کیا جاسکتا ہے۔ چنانچہ تمام وزارتوں اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ’20 سال سروس کرنے والے تمام ملازمین کی فہرستیں تیار کی جائیں جن کی کارکردگی کا جائزہ متعلقہ ریٹائرمنٹ بورڈ اور کمیٹیز لیں گی‘۔ حالیہ آفس میمورنڈم میں کابینہ سیکریٹریٹ کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزرتوں، محکموں اور شعبہ جات کو گریڈ17 اے 19 اور گریڈ ایک سے 16 تک کے سول سرونٹس کی ریٹائرمنٹ کمیٹیوں کے اجلاس کی تاریخیں 31 جولائی تک بتانے کی ہدایت کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.