امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کل اسلام آباد پہنچیں گے

0

تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کل اہم دورے پر پاکستان پہنچیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ انٹرا افغان ڈائیلاگ کیلئے پاکستان سے تعاون مانگیں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد اس دورے کے دوران انٹرا افغان ڈائیلاگ کیلئے پاکستان سے تعاون مانگیں گے۔سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد پاکستان کی سول عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور پھر اسلام آباد سے کابل روانہ ہوجائیں گے، پاک افغان حکام سے ملاقات کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی دوحا میں طالبان سے بات چیت کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ طالبان وفد اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مذاکرات ہوئے تھے، مائیک پومپیو اور طالبان وفد کے درمیان ہونی والی گفتگو میں افغانستان کی صورت حال اور ماضی میں ہونے والے تاریخی معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ترجمان طالبان قطر دفتر نے مذاکرات کی تصدیق کی تھی، سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ کانفرنس مذاکرات میں طالبان کے ڈپٹی ملا برادر بھی شریک ہوئے تھے، طالبان نے پومپیو سے غیر ملکی فوجیوں کا انخلا اور مزید قیدیوں کی رہائی پر بات کی تھی۔یاد رہے کہ طالبان اور افغان حکومت باہمی مذاکرات کے لیے رضا مندی ظاہر کرچکے ہیں، دونوں فریقین کی قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اہم بیٹھک لگے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.