ملکی سیاست میں نیا موڑ ، نیب سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنا بند کرے، (ق) لیگ نے اعلان کر دیا

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) مسلم لیگ (ق) کی سنیئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ چوہدری کر پشن کے الزام پر بلیک میل نہیں ہونگے۔نیب چوہدری برادران پر اربوں روپے کا الزام لگاتے وقت اپنے پا س ثبو تو ں کا اہتمام ضرور کرے، سیا ستدانوں پر منی لا نڈنگ اور کر پشن کے الزاما ت لگا کر انہیں بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند ہوناچاہیے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کئی مر تبہ چوہدری برادران واضح کر چکے ہیں کہ ہم نے کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا۔نیب حکام ادارے کو متنازعہ بنانے کی بجائے میرٹ اور شفاف احتسابی نظام کو متعارف کرائیں، بلاجواز پرانے کیسوں کی بنیادوں پر سیاستدانو ں کی پگڑیاں نہ اچھالی جائیں تو بہتر ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ق) کی لیڈر شپ کا دامن کرپشن سے پاک ہے جن لوگوں نے کرپشن کی ہے، آ ج وہ ملک میں موجود نہیں ہیں۔  نیب اپنی روش میں تبدیلی لائے اور (ق) لیگ کو سخت ردعمل دینے پر مجبور نہ کرے۔دوسری جانب نیب لاہور نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی پر اختیارات سے تجاوز کرنے کاالزام عائد کردیا۔ پرویزالٰہی کےخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیس میں نیب نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔نیب لاہور نے 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی جواب لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادیا۔ نیب رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پرویزالٰہی اختیارات کاناجائز استعمال کرکے کرپشن اورکرپٹ پریکسٹز کے مرتکب ہوئے۔نیب رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پرویزالٰہی 1988 سے 1993 کے درمیان دو بار وزیر لوکل گورنمنٹ رہے۔ پرویز الٰہی نے خلاف قانون شریک ملزم جاوید قریشی اورمشیر احمد سے ملکرغیرقانونی بھرتیاں کیں۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کے دونوں شریک ملزم وفات پا چکے ہیں۔ پرویزالٰہی نے نئی تقرریوں پر پابندی کے باوجود 29 افراد کو بھرتی کرایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.