باجوڑ (باجوڑنیوز) فائنل میچ میں برادرز الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 115 رنز بنائے ، جلال ، شمس ، جمشید اور ابو ہریرہ نے شاندار بیٹنگ کی۔ جواب میں افکار الیون بیلوٹ کی ٹیم ہدف کے حصول میں ناکام رہی اور 55 رنز سے میچ ہار گئ ۔ یوں برادرز الیون تنی نے یہ میچ باآسانی جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی باجوڑ کے صدر ڈاکٹر خلیل ، نجیب اللہ ہلال ، عرفان جانباز ، ملک ضیاء الاسلام تھے۔ جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی۔