PENاور وفاق المدارس العربیہ نے مشترکہ طور پر اپنے ادارے کھولنے کا اعلان کردیا نجی تعلیمی ادارے15 اگست جبکہ وفاق المدارس بہت جلد اپنے ادارے کھولنے کا اعلان کرےگا۔

0

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان  نے مشترکہ طور پر اپنے ادارے کھولنے کا اعلان کردیا نجی تعلیمی ادارے15 اگست جبکہ وفاق المدارس بہت جلد اپنے ادارے کھولنے کا اعلان کرےگا۔ دونوں تنظیموں نے مستقبل میں بھی ایک ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا جسکے لئے ایک مستقل رابطہ کمیٹی بنائی جائیگی اس موقع پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان  نے نجی سیکٹر کے مطالبات کی حمایت کی۔ پشاورپریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی نائب صدر فضل اللہ دائودزئی، جنرل سیکرٹری سید انس تکریم اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولاناحسین احمد نے کہاکہ آج  جب زندگی کے تمام شعبہ جات کھل گئے ہیں اور کورونا وباء کی شدت اور متاثرین میں بھی کمی آگئی ہے ایسی صورت میں تعلیمی ادارے خوا وہ عصری ہیں یا دینی ،مزید بند رکھنا مناسب نہیں یہ بیماری نہ ختم ہوگی نہ اتنی جلدی کوئی ویکسین کی امید ہے لہذا حکومت کو خود احتیاطی تدابیر کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرنا چاہئے تھا تاکہ بچوں کا سال ضائع نہ ہو۔پرائیویٹ ایجوکیشن کے جنرل سیکرٹری سید انس تکریم نے کہاکہ حکومت کی طرف سے تیسری دفعہ تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ میں توسیع اور 15 ستمبر کے اعلان پر ہمیں شدید تحفظات ہیں اسلئے مجبوراً ہمیں خود اعلان کرنا پڑاہم نے ازخودایس اوپیزپرعمل درآمد کیلئے ہدایات اداروں کوجاری کردیئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی وزراء ،وزیراعلیٰ،وزیرتعلیم سمیت کئی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کرچکے ہیں سول سوسائٹی، وکلا برادری، تاجر اور سیاسی پارٹیوں کو ھمارا ساتھ دینا چاہئے۔وفاق المدارس االعربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولانا حسین احمد نے کہا کہ جب منڈیاں ،شادی ہال، بازار ،شاپنگ مال اور پبلک ٹرانسپورٹ تک کھل گئے تو پھر تعلیمی ادارے بند رکھنے کی کوئی دلیل نہیں انشااللہ پندرہ اگست کو تمام نجی ادارے کھولے جائینگے ۔ جبکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان بھی جلد مدارس کھولنے کا باقاعدہ اعلان کریں گے ۔قائدین نے مطالبہ کیاکہ وزیراعلیٰ اپنے وعدے کے مطابق تین وزراء پرمشتمل کمیٹی کی سفارشات کو منظرعام پرلائے اس موقع پر پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے رہنمائوں نے وفاق المدارس کے تحت بہترین انداز میں امتحانات لینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اور وفاق المدارس کے درمیان مستقل بنیادوں پرورکنگ ریلیشن شپ کانظام قائم کیاجارہاہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.