موجودہ دور ہمیں فرقہ واریت سے اپنے آپ کو بچانا ہے۔ مولاناگل نصیب خان

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے زیر اہتمام چمن مدرسہ خار میں فضلاء اور طلباء کیلے تربیتی کانفرس کا انعقاد ہوا.جس کے مہمان خصوصی سابق امیر جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا مولانا گل نصیب خان تھے.کانفرس سے مولانا گل نصیب خان ، مولانا عبدالرشید امیر جمعیت علمائے اسلام باجوڑ، مولانا محمد لائق جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام باجوڑ، مولانا فضل عظیم ، مولانا محمد نور ،مولانا شمس الزمان ، عمران ماہر جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام تحصیل خار، مولانا حمید اللہ اور صدر جمعیت طلباء اسلام باجوڑ بلال خان نے تقاریر کی.مولانا گل نصیب خان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور ہمیں فرقہ واریت سے اپنے آپ کو بچانا چاہیے. جمعیت علمائے اسلام ایک عظیم مقصد کیلے وجود میں آیا ہیں ہمیں اپنے توانائی فرقہ واریت میں خرچ نہیں کرنا چاہیں بلکہ ہمیں اپنے توانائیاں بین الاقوامی استعمار کے خلاف استمال کرنا چاہیے ہر کام میں جمعیت علمائے اسلام کے پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر عمل کرنا چاہیے.جبکہ مولانا عبدالرشید نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت پیدا کرنا غیر کا ایجنڈا ہیں اس سے ہمیں اپنے آپ کو دور رکھنا چاہیے. سوشل میڈیا پر دوسرے کے رہنماؤں کی تذلیل نہیں کرنا چاہیے بلکہ شائستگی سے صرف اپنا مشن اور موقف بیان کرنا چاہیں. یہ دور آپ کے تعلیم کا ہیں اس دور میں آپ کو صرف نظریات تک محدود ہونا چاہیں عملی کسی بھی فیلڈ میں حصہ نہیں لینا چاہیں. دین کے ہر شعبے میں جمعیت علمائے اسلام کا فلیٹ فارم استمال کرنا چاہیں. اگر آپ کو ختم نبوت کا کام یا تبلیغ کا کام کرنا یا جہاد کرنا ہیں تو جمعیت علمائے اسلام کے فلیٹ فارم سے کرنا چاہیں. اگر آپ جمعیت علمائے اسلام کے علاوہ دوسرے طرف جائینگے تو دوسرے تنظیمیں آپ کے جذبات کو استمال کرینگے اور دین اور ملک کے خلاف استمال کرینگے.. جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد لائق نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آپ نوجوانوں پر اس وقت بہت بڑی زمداری ہیں. آپ نے نوجوانوں کو جمعیت علمائے اسلام کے طرف راغب کرنا ہیں کیونکہ اس وقت صرف جمعیت علمائے اسلام ہی وہ واحد جماعت ہیں جو نوجوانوں کے جذبات کو اس کے اصلاح کیلے استمال کرتے ہیں..

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.