باجوڑ(باجوڑنیوز) عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کا پولیس شہداء کو خراج تحسین، یوم شہدائے پولیس کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام،شہداء کے قبروں پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کے ہدایت پر 4 اگست کو یوم شہدائے پولیس باجوڑ میں بھی انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایاگیا۔ اے این پی کے ضلعی قائدین نے تمام پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔عوامی نیشنل پارٹی نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا۔جوقومیں اپنے شہدا ء کے کارناموں کو نہیں بھول جاتے وہی کامران ہوتے ہیں۔ گل افضل خان کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیارخان ولی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی نے دیگر اضلاع کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی 4اگست کو یوم شہداء منایا۔جس میں ضلعی صدر گل افضل خان، سنٹرل ورکنگ کمیٹی ممبر شیخ جہانزادہ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری شاہ نصیر، ضلعی سیکرٹری جنرل نثار باز، ڈاکٹر غلام حبیب اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید صدیق اکبر جان کے ساتھ کثیر تعداد میں اے این پی کے اراکین و کارکنوں نے شرکت کی۔ شرکاء کو ضلعی قائدین نے پولیس شہداء کے کارناموں پر روشنی ڈالیں اور یہ بات ان کے سامنے عیاں کی کہ ضلع باجوڑ سمیت پورے صوبے میں انہیں شہداء نے امن کے لئے ایک ایسے قربانیوں سے تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دنیا تک قائم ودائم رہے گا، گل افضل خان اور دیگر کا کہنا تھا کہ شہدا ء کے زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہیں۔اے این پی کے ضلعی ذمہ داروں نے کارکنوں سمیت شہداء لیویز فورس (پولیس) کوارٹر ماسٹر فضل ربی شہید، صوبیدار میجر جاوید شہید، سپاہی احسان اللہ، طارق اور دیگر شہداء کے قبروں پر پھولوں کے چادر چڑھا ئے۔اور چادرچھڑانے کے بعد ان کے درجات بلندی کیلئے دعائیں کی۔ جبکہ سول کالونی خار میں شہداء دن کے موقع پر شہداء کے درجات بلندی کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں کثیر تعداد نے قرآن پاک کی تلاوت کرکے اس کا ثواب شہداء کے ارواح کیلئے وقف کیا۔ بعدازاں ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی گل افضل خان، سنٹرل ورکنگ کمیٹی ممبر شیخ جہانزادہ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری شاہ نصیر، ضلعی سیکرٹری جنرل نثار باز، ڈاکٹر غلام حبیب اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید صدیق اکبر جان پولیس فورس کے یادگارِشہدا پر حاضری دی جہاں پھولوں کا گلدستہ رکھ دیا اوراختتامی دعا کے ساتھ پروگرام ختم ہوا۔
عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کا پولیس شہداء کو خراج تحسین،
You might also like