سینیٹ الیکشن کیلئے خفیہ رائےشماری ختم کرنے کی منظوری

0

ماضی میں سینٹ کے الیکشن میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام اور شفا فیت کو یقینی بنا نے کیلئےسینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کے متعلق بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ ذر ائع کےمطابق وفاقی کابینہ نے سینیٹ الیکشن میں سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کے آئینی مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر بر ائے پا ر لیمانی امور ڈاکٹر با بر اعوان یہ بل پیش کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت روکنے کیلئے آئینی ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سینیٹ انتخابات میں اراکین اپنا سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ خفیہ رائے شماری کے ذریعے کاسٹ کرتے تھے۔ اوپن ووٹ کے ذریعے معلوم ہو سکے گا کہ کس رکن اسمبلی نے کس امیدوار کو ووٹ دیا۔ اس مقصد کیلئے آئین کے آرٹیکل 226 اور انسٹھ 2 میں ترمیم کیجائے گی۔ذرائع کے مطابق شو آف ہینڈز کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرانے کی تجویز مسترد کرنے کا مقصد چھوٹی سیاسی جماعتوں کی حق تلفی کو روکنا ہے۔ آئینی ترمیمی کا مسودہ منظوری کے لیے جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ سنگل ٹرانسفر ایبل ووٹ میں امیدوار کو مطلوبہ ووٹ مل جائیں تو باقی ووٹ اگلے امیدوار کو منتقل ہو جاتے ہیں۔یاد رہے کہ سنیٹر اعظم سواتی کی سر براہی میں قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات کابینہ میں پیش کی تھیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.