کراچی آباد ہوکر رہےگا۔اسد عمر

0

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اسدعمر کا کہنا تھا  کہ وزیراعظم نے کراچی سے متعلق منصوبوں کی منظوری دے دی ہے،  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی سے متعلق منصوبوں کی وزیراعظم نےمنظوری دے دی ہے۔ اسد عمر نےکہا کہ کراچی سے متعلق منصوبوں کی وزیراعظم نےمنظوری دے دی اور ان ہم نے منصوبوں کا مسودہ حکومت سندھ سے شیئر کرلیا، امید ہےچند روز میں متفقہ فیصلہ کرلیں گے تاکہ کام شروع ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے منصوبے اور ایریاز پر بات کرلی تھی جن میں پانی کی سپلائی، صفائی، سیوریج، ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کے معاملات ہیں، اب اس کے اندر اسکیموں پر بات ہوگی، ہماری تجویز ہے کہ کون سی لیڈ وفاق کے پاس ہو اور کون سی سندھ حکومت کے پاس، سندھ حکومت کے ساتھ فنڈنگ اور کام کا بھی میکنزم بنایا جائے گا، ہم نے پورا مسودہ سندھ حکومت کو بھیج دیا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ہم سب کی خواہش ہےکہ کراچی میں ایمرجنسی بنیاد پر کام کیا جائے، ہم ایک جذبے کے ساتھ کوشش کررہے ہیں تاکہ جلد سے جلد سندھ حکومت کے ساتھ معاملات طے ہوجائیں اور گراؤنڈ پر کام شروع ہوجائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.