عراق میں لاکھوں انسانوں کا قاتل سیاہ فام لائیڈ آسٹن امریکہ کا نیا وزیردفاع نامزد

0

 لائیڈ آسٹن اوباما کے پہلے دور اقتدار میں عراق میں اتحادی فوج سربراہ تھے۔ منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے ریٹائرڈ فوجی جنرل لائیڈ آسٹن کو وزیر دفاع کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اگر لائیڈ آسٹن کی تقرری ہوجاتی ہے تو وہ امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام وزیر دفاع ہوں گے۔ 2016 میں امریکی فوج سے جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہونے والے67 سالہ لائیڈ آسٹن کو پینٹاگون کی قیادت سنبھالنےکے لیےکانگریس کی منظوری درکار ہوگی کیوں کہ امریکی قانون کی رو سے فوج میں ملازمت کے 7 سال بعد ہی کوئی شخص وزیر دفاع بننے کا اہل ہوسکتا ہے۔  خیال رہے کہ بائیڈن نے اپنی کابینہ میں امریکا میں آباد تمام برادریوں کو نمائندگی دینےکا وعدہ کیا ہے اور ان کے اس فیصلے کو بھی اسی سمت ایک قدم قرار دیا جارہا ہے۔ توقع کی جارہی تھی کہ اس بار وزیر دفاع کا عہدہ پیٹاگون کی سینیئر اہلکار مشل فلورنی سنبھالیں گی، اگر ایسا ہوتا تو وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہوتیں، ان کے علاوہ  پینٹاگون کے سابق مشیر اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے  سابق وزیر جے جانسن کا نام بھی ممکنہ وزیر دفاع کے طور پر لیا جارہا تھا تاہم  لائیڈ آسٹن دونوں پر بازی لے گئے۔ 41 سال تک امریکی فوج میں خدمات سرانجام دینے والے لائیڈ آسٹن اوباما کے پہلے دور اقتدار میں عراق میں اتحادی فوج کے سربراہ تھے اور  اُس وقت بائیڈن امریکا کے نائب صدر تھے۔ لائیڈ آسٹن 2012  میں امریکا کے پہلے سیاہ فام نائب فوجی سربراہ کے عہدے پر بھی فائز ہوئے  اور بعدازاں انہیں امریکی سینٹرل کمانڈ کی ذمہ داری بھی سونپی گئی اور عراق اور شام میں  داعش کے خلاف جنگ ان کی قیادت میں لڑی گئی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.