محکمہ زراعت توسیع باجوڑ نے زمینداروں کی آ گاہی کا راغگان میں ورکشاپ کا انعقاد

0

محکمہ زراعت توسیع باجوڑ نے زمینداروں کی آ گاہی کے لئے فارم سروسز سنٹر راغگان باجوڑ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تربیتی ورکشاپ میں زمینداروں کو گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی، باغبانی اور سبزیات کی نگہداشت کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔ پروگرام میں زراعت افسران عمران آفریدی اور ڈاکٹر عمران الدین نے گندم کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے سفارشات پیش کی جبکہ زراعت افسر اسرار احمد اور فیلڈ اسسٹنٹ نورزرین نے باغات اور سبزیات کی پیداواری ٹیکنالوجی کے حوالے سے سیر حاصل اور مفید بحث کی۔علاقے کے زمینداروں نے محکمہ زراعت شعبہ توسیع باجوڑ کی ضلع میں زراعت کی بحالی اور ترقی کے جاری کوششوں کو سراہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.