ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ قبائلی رہنماء جاںبحق

0

ضلع باجوڑ کے تحصیل برنگ کے علاقہ اصیل ترغاؤ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجے میں قبائلی رہنماء ملک لعل سید جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیر کے دن تحصیل برنگ کے علاقہ اصیل ترغاؤ میں سرکردہ قبائلی رہنماء ملک لعل سیدنامعلوم افراد کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کا نشانہ اس وقت بنے جب وہ بازار سے گھر جارہے تھے ۔ بم دھماکہ کے نتیجے میں ملک لعل سید جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.