چہارمنگ سپر سکسز کرکٹ ٹورنامنٹ شریف خانہ A نے جیت کر کے ٹائٹل اپنے نام کردیا۔

0

تفصیلات کے مطابق شریف خانہ چہارمنگ میں سپر سکیس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شریف خانہ A اور شریف خانہ B کے درمیان کھیلا گیا، جس میں شریف خانہ  A نے شریف خانہ B کو تین وکٹ سے شکست دیکر فائنل ٹرافی اپنے نام کردیا۔تحریک انصاف ضلع باجوڑکے نائب صدر فرید خان ترابی اور انصاف یوتھ ونگ تحصیل خار GS حضرت علی اور سعید الرحمن مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے نائب صدر فرید خان ترابی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیم انسانی جسم کی نشوونما کیلئے انتہائی ضروری ہے اور جس علاقوں کے میدان آباد ہو تو وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ فرید خان ترابی نے  ارگنائزنگ کمیٹی کیلئے 15000 ہزار نقد کیش کا اعلان کردیا اور آئندہ اپنے طرف سے ہر قسم کی تعاون کے یقین دہانی کرائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.