قاری الیاس قتل کیس میں شرکاء کیساتھ گرینڈ جرگے کے بعد دھرنا ختم

0

قاری الیاس قتل کیس میں شرکاء کیساتھ گرینڈ جرگے کے بعد دھرنا ختم پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کامیاب مذاکرات کے بعد شہید کی جسد خاکی آبائی گاوں روانہ ورثاء کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات منظور "کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس ،ڈی سی اور DPO باجوڑ کا واقع پر افسوس ورثاء کیساتھ اظہار ہمدردیگزشتہ روز قاری الیاس کو نامعلوم ملزم/ملزمان نے گولیاں مارکر شہید کردیا تھا واقع کے بعد ورثاء نے لاش سمیت سول کالونی کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا۔آج سابقہ گورنر شوکت اللہ خان کی زیر صدارت صوبائی وزیر انورزیب خان، ملکانان صاحبان صحافی برادری تاجر برادری، اور علاقائی معززین کی کاوشوں کی بدولت دھرنا منتظمین کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کو ختم کردیا گیا۔جس پر ضلعی پولیس سربراہ باجوڑ عبدالصمد خان نے تمام شٗرکاء کا شکریہ ادا کیا دھرنا منتظمین اور شہداء کے ورثاء کی جانب سے پیش کئے گئے تمام مطالبات تحریری فارم میں منظور کئے گئے۔ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان DC باجوڑ افتخار عالم اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس نے امن امان کے قیام کیلئے علاقائی معززین کیساتھ مل کر لائحہ عمل طے کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔علاقائی معززین اور شرکاء نے DPO باجوڑ عبدالصمد خان کی تمام تر مشکلات اور سکیورٹی کمی کی باجود سخت سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کو رواں دواں رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور ہر قسم ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.