پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 30 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔

0

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے، جواب میں لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنالیے۔

شاہین آفریدی نے آخری اوور کی آخری گیند پر چھکا لگاکر میچ ٹائی کردیا اور میچ سپر اوور میں داخل ہوگیا۔خیال رہے کہ یہ لاہور قلندرز  اور پشاورزلمی کے درمیان پی ایس ایل سیون کا پہلا سپر اوور  تھا۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 158 رنز بنائے،  شعیب ملک نے 32 اور حیدر علی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.