ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

0

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا فیصلہ کن معرکہ آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، 2017 کے بعد پہلی بار لاہور کا تاریخی گراؤنڈ قذافی اسٹیڈیم فائنل کی میزبانی کرے گا، پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔
ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر براہ راست فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرا کر ٹائٹل کی جانب قدم بڑھایا،کوالیفائر سے قبل لیگ مرحلے کے باہمی مقابلے میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا، اس سیزن میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دینے والی واحد ٹیم بھی لاہور قلندرز ہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.