قاسمی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحق افراد میں رمضان پیکچ تقسیم

0

تحصیل لوی ماموند غاخے میں قاسمی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملک رمداد خان کے رہائش گاہ پر 20 مستحق گھرانوں پر رمضان آٹا پیکچ تقسیم ہوا۔تفصیلات کے مطابق لوی ماموند غاخے میں ملک رمداد خان جنرل کونسلر کے رہائشگاہ پر صدر قاسمی فاؤنڈیشن حبیب اللہ قاسمی کے صدارت میں آٹا تقسیم کا ایک پروقار تقریب منعقد ہوا۔جس میں 20مستحق گھرانوں پر آٹا تقسیم کیا گیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی ماہر تعلیم اور ایڈمنسٹریٹر قاسمی فاؤنڈیشن خان زرین ہمدرد تھے۔خان زرین ہمدرد نے شرکاء سے خطاب کے دوران قاسمی فاؤنڈیشن کا غریبوں اور ناداروں کیلئے کیے گئے کاوشوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے مزید کہا کہ قاسمی فاؤنڈیشن انتہائی محدود وسائل کے باوجود غریبوں اور مسکینوں کی مدد جاری رکھی ہوئی ہے۔جوکہ قابل ستائش ہیں۔آخر میں خان زرین ہمدرد نے، صاحب استطاعت افراد سے قاسمی فاؤنڈیشن کی بھرپور مدد کرنے کی اپیل کی۔قاسمی فاؤنڈیشن کے اس کاوش کو اہل علاقہ والوں نے بہت سراہا اور ہر قسم تعاون کی یقین دیانی کرائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.