اسلام کی سب سے پہلی مسجد قباء میں تاریخ ساز توسیع کا منصوبہ تیار

0

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی جانب سے تعمیر کی گئی اسلام کی سب سے پہلی مسجد، مسجد قباء میں دس گنا توسیع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسجد قباء کی توسیع کا نیا منصوبہ 50 ہزار اسکوائر میٹر پر مشتمل تاریخ کا سب سے بڑا توسیعی منصوبہ ہوگا جس کے بعد مسجد میں نمازیوں کی گنجائش 66 ہزار تک پہنچ جائے گی۔یاد رہے کہ مسجد قباء اسلام اور مدینے شہر کی پہلی مسجد بھی کہلاتی ہے۔ یہ مسجد نبویؐ سے 5 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مسجد قباء کی بڑی فضیلت یہ ہے کہ اس کی بنیاد آپؐ نے خود اپنے مبارک ہاتھوں سے رکھی۔جب آنحضرت ﷺ نے مکہ سے ہجرت فرمائی تو شہر یثرب (مدینہ) سے تین کلومیٹر پہلے قباء کی بستی تھی جہاں آپؐ نے اپنے جاں نثار ساتھی حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے ساتھ 20 دن قیام فرمایا۔دورانِ قیام آپؐ نے مسجد قباء کا سنگ بنیاد رکھا اور خود بھی اس کی تعمیر میں حصہ لیا۔مسجد قباء کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ اس میں نبی اکرم ﷺ نے پہلی دفعہ اپنے صحابہ کو علانیہ طور پر باجماعت نماز پڑھائی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.