وزیراعظم شہبازشریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی۔

0

ٹیلیفونک گفتگو میں صدر اردوان کا کہنا تھاکہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے آپ کی قیادت میں پاک ترکی برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔ جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے  بھی شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکبادی دی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جبکہ  شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور انہوں سی پیک منصوبوں پر تیزی لانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ چین سے دوستی لازوال ہے اور قیامت تک قائم رہے گی۔ جس پر چین نے بھی ان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر ردعمل دیا ہے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات چاہے کیسے بھی بدلیں، چین کی پاکستان کے حوالے سے غیرمتزلزل دوستانہ پالیسی پر قائم رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.