اے ٹی ٹیچر مفتی شفیع اللہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائےATA

0

اساتذہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ اے ٹی ٹیچر مفتی شفیع اللہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ بصورت دیگر ہم سکول بند کرکے احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔ ان خیالات اظہار آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر آمان اللہ نے تمام اساتذہ کے نمائندہ تنظیموں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری وہیب جان، قاضی محمودین آل پرنسپل صدر، فضل باچا ایپٹا، تاثیر جان نائب صدر، ادریس، معروف جان,تنظیم اساتذہ کے سید محمد، فضل غنی، ملگری استاذان کے عمر خطاب، پیپلز فورم کے جہانگیر خان سمیت مختلف اداروں کے پرنسپلز اور اساتذہ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں یہ پانچواں استاد ہے جس سے بے گناہ قتل کیا گیا مگر تاحال کسی کے قاتل معلوم نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچرز کی تحفظ کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے کیونکہ ان کے پاس اپنے سیکورٹی کیلئے کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے حکومت سے قتل کیے جانے والے ٹیچر مفتی شفیع اللہ کے قتل کے واقعے کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آل ٹیچر ایسوسی ایشن کل احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ اور اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کو سنجیدہ نہیں لیا تو ہم پڑھائی چھوڑ کر طلبہ سمیت سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.