تنگئی خیریہ تنظیم کے زیر اہتمام 35 گھرانوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم

0

تنگئی خیریہ تنظیم کے زیر اہتمام 35 مستحق گھرانوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔ یاد رہے کہ تنظیم کی طرف اس سال دوسری بار مستحق گھرانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا۔ راشن پیکج میں آٹا، چینی، چاول، دالیں اور دیگر خوردنی اشیا شامل تھیں۔ رمضان راشن پیکج کے تقسیم کے حوالے سے مفتی بشیر خلوزئی نے میڈیا کو بتایا کہ رمضان راشن پیکج کے تیاری میں چیرمین ایوب باغی، لحاظ علی نادان، مولانا عطاء اللہ، شاکراللہ خلوزی، رحمت اللہ مسعود، ڈاکٹر ضیاء اللہ، احسان اللہ خلجی، برھان خان، ضیاء اللہ ناصح، اسحاق خان، حبیب کمال، ابرار خان اور دیگر نے بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنگئی خیریہ تنظیم ہر غمی خوشی کے موقع پر علاقے کے غریب اور مستحق افراد میں فوڈ پیکج اور دیگر ضرورت کا سامان تقسیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد علاقے کے غریب عوام کے ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے اور ان کی مشکلات کم کرنے میں ہاتھ بٹانا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.