جب نواز شریف آئیں گے تو عمران خان کو لگ پتہ جائے گا۔ مریم نواز

0

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایک منٹ تک اپنی حکومت کی کارکردگی بتانے کا چیلنج دے دیا۔ مریم نواز نےکہا کہ عمران خان کا نواز شریف سے کیا مقابلہ، ان کی ٹانگیں تو شہباز شریف سے کانپتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب شہباز شریف وزیراعظم بن گئے،جب نواز شریف آئیں گے تو عمران خان کو لگ پتہ جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ رات کو بارہ بجے عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ عمران خان نے آئین توڑا، اس کے علاوہ صدر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا کہ پاکستان22 کروڑ عوام کا ملک ہے، آپ کا ڈینٹل کلینک نہیں ، جہاں آپ آئین کے دانت نکالتے رہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.