لغڑئی بازار تاجر ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام جرگے کا انعقاد

0

باجوڑ۔ لغڑئی بازار تاجر ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام غاخی پاس، ناواپاس، لیٹئی پاس اور دیگر تجارتی راستوں کو کھولنے کے حوالے سے قومی جرگے کا انعقاد، فوری طورپر باجوڑ میں افغانستان سے ملحقہ تجارتی راہداریاں کھولنے، امن و امان کے قیام، تاجربرادری کو تحفظ دینے کا مطالبہ۔ جرگے میں ضلع باجوڑ کے قومی،سیاسی، و مذہبی مشران اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جرگے میں مطالبہ کیا گیا کہ افغانستان سے ملحقہ باجوڑ کی ناواپاس،غاخی پاس اورلیٹئی پاس سمیت نئے اضلاع میں بدامنی کے نام پر بلاجواز بند تجارتی راستوں کو فی الفور کھول دیا جائیں۔تجارتی راستوں کو کھولنے تک قومی جرگوں کا یہ سلسلہ مزید بھی جاری رہیگا۔ان تجارتی راستوں کو بند رکھنے سے بدامنی اور غربت کے شکار یہ علاقے مزید مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔باجوڑ کے تجارتی راستوں کی مسلسل بندش نے دونوں اطراف کے آباد پختونوں کو بیشمار مسائل سے دوچار کیا ہے۔افغانستان اور پاکستان کی حکومتیں ناواپاس، غاخی پاس کو کھولنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔لغڑئی بازار کے صدر حاجی عبدالرحمان، جنرل سیکرٹری خان شیر اور دیگر نے کہا کہ تاجر برادری تجارتی راستوں کے بندش کیخلاف ہر میدان میں کردار ادا کریگی۔باجوڑ اور دیگر اہم تجارتی راستوں کو مزید بند رکھنا پشتونوں کے معاشی قتل عام کے مترادف ہیں،ناواپس، غاخی پاس کے کھولنے سے باجوڑ سے لیکر ملاکنڈ تک لاکھوں پختونوں کو سنٹرل ایشیا تک کاروبار کے مواقع ملیں گے ملکی اقتصادی شرح نمو بڑھی گی جس کے نتیجے میں ان پسماندہ علاقوں کی ترقی ممکن ہو سکے گی۔جرگے سے عوامی نیشنل پارٹی کے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر شیخ جہانزادہ، اے این پی ضلع باجوڑ کے فاتح رحمان ماموند، نثار باز، سراج الدین خان آف پشت،ملک شاہین خان، جماعت اسلامی کے حاجی سردار خان، قاری عبدالمجید، عنایت کلے بازار کے صدر عمران ماہر، قاضی عبدالمنان اور دیگر نے خطاب کیا۔ جرگے کا انتظام لغڑئی بازار کے صدر حاجی عبدالرحمان، جنرل سیکرٹری خان شیر، حاجی سید احمد، حاجی محمد طاہر، جناح علی، علی رحمان، محمد عمر جبین اور دیگر نے کیا تھا۔ جرگے میں ملک عبدالولی، ملک سلام، سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جرگہ کے میزبان اور لغڑئی بازار کے صدر حاجی عبدالرحمان اور جنرل سیکرٹری خان شیر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.