ضلعی افسران کا فلور ملز پر چھاپہ

0

عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر افتخار عالم کے خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو ثناء اللہ ، تحصیلدار اتمان خیل فیاض خان نے باجوڑ فلور مل کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے باجوڑ فلور ملز کے بارے عوامی شکایات پر سبسڈائز آٹا چیک کیا۔ عوام کو دیئے جانے والے آٹا سے سیمپلز لیے ۔ اس موقع پر ضلعی آفسران نے فلور ملز کے منیجر کو سختی سے ہدایات کی کہ عوام کو بہترین آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آفسران روزانہ کے بنیاد پر مانٹیرنگ کرے گی۔ آٹے کے معیات اور مقدار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو ثناء اللہ نے اس موقع پر فلور ملز منیجر کو صفائی کے حوالے سے خاص ہدایات جاری کی۔ اور کہا کہ صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر افتخار عالم نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اگر انہیں اس حوالے سے کسی قسم کی بھی شکایت ہو تو ضرور متعلقہ آفسران کو آگاہ کریں تاکہ فوری اقدامات کے تحت کاروائی کی جائے اور عوام کا ان کے حق کی بہترین انداز میں فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.