باجوڑ پولیس کی کامیاب کاروائی آئس ڈیلر گرفتار

0

باجوڑ پولیس کی بڑی کاروائی ، آئس ڈیلر گرفتار ، علاقے کے عوام کا خیرمقدم
تفصیلات کے مطابق تھانہ لوئ ماموند کے عوام کی شکایات ، ڈی پی او عبد الصمد خان ، ایس پی انویسٹیگیشن فرمان خان ، ڈی ایس پی ستار خان کے خصوصی ہدایات پر ایس آئ دوست محمد ( انویسٹیگیشن انچارج تھانہ لوئ ماموند) ، اے ایس آئی گل مانو الدین ، اے ایس بخت زادہ نے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم بدیر زمان سکنہ پشاور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے موقع پر ملزم سے بھاری مقدار میں آئس برامد کی۔ دوسرے ملزم مسمی ظاہر بادشاہ کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ علاقائ مشران حاجی سلیمان ، حاجی خان شیر ، حاجی عبد الرحمان ، تاج اور دیگر نے لغڑئ پولیس کے اس اقدام کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی پی او باجوڑ سے ان کے لیے اعزازی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایس آئ دوست محمد اور اے ایس آئی گل مانو الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ تعاون کرے ملزمان کے بارے میں اطلاع دے ہم انشاء اللہ علاقے سے اس ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.