خار چوک میں لاش کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ

0

باجوڑ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جان بحق، ورثا کا خار چوک میں لاش رکھ کر احتجاج
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات آیاز نامی نوجوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے برترس پاتاسلے میں قتل کردیا۔ مقتول کے لواحقین اور علاقے کے لوگوں نے خار چوک میں لاش رکھ کر احتجاج شروع کردیا۔مظاہرین نے شاجہان شہید چوک سے خار مین چوک تک احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہاکہ ہماری پولیس امن کے قیام میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔ مظاہرین نے کہاکہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاجاتا اس وقت تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.