باجوڑ میں اولین سحر ریہاب سنٹر کا افتتاح

0

باجوڑ میں نشئی افراد کی بحالی کیلئے پہلا بحالی مرکز قائم کردیاگیا۔ ابتدائی مرحلے میں 50افرا دکا علاج کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب صدیق آباد پھاٹک میں سحر ویلفیئر رھیب سنٹر میں منعقد ہوا۔ تقریب میں ادارے کے چیئرمین حمید اللہ جان، سیاسی وسماجی شخصیات ملک عطاء اللہ خان، مولانا خان زیب، شاہ نصیر خان مست خیل، وی سی خار چیئرمین نصر اللہ خلجی، جنرل کونسلر حکمت اللہ خان ماموند،، علاقے کے مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سنٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ باجوڑ میں نشے کے لعنت میں بڑی تعداد میں لوگ مبتلا ہورہے ہیں اسلئے سنٹر کا قیام بہت ضروری تھا۔ مقررین نے حکومت، پولیس اور والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کیونکہ سب کی غفلت کیوجہ سے نوجوان نشے کی لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بحالی مرکز کے چیئرمین وبانی حمید اللہ جان مومند نے کہا کہ ہمارے ادارے کیوجہ سے اب تک 18ماہ کے قلیل مدت میں 600افراد کا کامیاب علاج کیا گیا جس میں مختلف قسم کے نشوں میں مبتلا لوگ شامل تھے اس کے علاوہ ہم نے56چرسی خانے اور 22پاؤڈر خانے بند کردئے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے درخواست پر ہم نے باجوڑ میں اپنا مرکز کھولا تاکہ باجوڑ کے لوگوں کو گھر کے دہلیز پر علاج میسر ہو۔ انھوں نے بتایا کہ باجوڑ میں ابتدائی مرحلے میں 50افراد کا علاج ہوگا جس کیلئے اب تک 8افراد کو داخل کیاگیاہیں۔ اس مرکز میں فی مریض پر روزانہ خرچہ تقریباََ3ہزار روپے ہیں جبکہ ماہانہ 17000 ہے۔ ادویات اور دیگر سہولیات کی مد میں ہمیں ضلعی انتظامیہ باجوڑ، پولیس، اورمحکمہ صحت باجوڑکا تعاون حاصل ہیں۔LikeCommentShare

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.