ڈمہ ڈولہ میں چیک پوسٹ پر بم دھماکہ،2پولیس اہلکار شہید

0

باجوڑ کے تحصیل ماموند علاقہ ڈمہ ڈولہ چوہترہ میں پولیس چیک پوسٹ پر بم دھماکہ،2پولیس اہلکار شہیدہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبدالصمد خان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں (حوالدار)سید احمد اور (سپاہی) عنایت الرحمن شہید ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے جسد خاکیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کر دیا۔ڈی پی او عبدالصمد خان نے کہا کہ واقعہ کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہیں۔ شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ سول کالونی خار پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں بریگیڈئیر باجوڑ سکاوٹس، ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر، ڈی پی اوباجوڑ عبدالصمد خان، اسسٹنٹ کمشنر خا رحمزہ ظہور، ضلعی انتظامیہ اور پولیس آفسران،پولیس اہلکاروں اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بریگیڈئیر، ڈی سی اور ڈی پی او نے شہداء کے جسد خاکیوں پر پھولوں کے گلدستے رکھے اورانہیں سلامی پیش کی۔ اس کے علاوہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے بھی شہداء کو سلامی پیش کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.