جمنِ تاجران باجوڑ لاہور کا باجوڑ میں جاری امن دھرنے سے اظہاری یکجہتی کے لئے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے

0

انجمنِ تاجران باجوڑ لاہور کا باجوڑ میں جاری امن دھرنے سے اظہاری یکجہتی کے لئے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ مظاہرے کے قیادت انجمن تاجران باجوڑ لاہور حاجی طور خان نے کی۔ اس موقع پر حاجی طور خان ، حاجی محمد رسول ، قاری ایوب ، لعل بادشاہ ، حیدر علی ،قائد اعظم ، لطیف ، طاہر خان ، ارشاد خان ، عبید خان ، انیس اقبال سالارزئی سمیت درجنوں افراد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ احتجاج میں لاہور میں مقیم تاجروں ، طلبہ اور تمام طبقہ فکر کے افراد شریک تھے ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ جنگ نہیں ہم تعلیم چاہتےہیں. بندوق نہیں قلم چاہتے ہیں. پسماندگی نہیں ترقی چاہتے ہیں۔ جان و مال کی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین اور قانون کے تحت ہماری جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہمارے کھیلوں کے میدان آباد ہو۔ہمارے یونیورسٹیاں اور کالجز آباد ہو۔ہمارے سڑکیں اور شاہراہیں آباد ہو۔آج قبائلی عوام امن و سکون کے لئے چیخیں مار رہےہیں ۔خدارہ ہم مزید قربانیاں نہیں دیسکتے۔ہم تھک گئے ہےاب ہم امن و سکون سےجینا چاہتےہیں۔ انہوں نے باجوڑ میں جاری امن دھرنے کی مکمل حمایت کی اور ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.