برطانیہ میں مہنگائی 14 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

0

برطانیہ میں مہنگائی 14 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق اشیائے خورد ونوش کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، دودھ،پنیر اورانڈوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہری پریشان ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق  یوکرین جنگ کے باعث اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا البتہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے افراط زر کی شرح میں قدرے کمی آئی ہے۔برطانوی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ  اس سال افراط زرکی شرح 13 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، افراط زر پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافے کی توقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.