یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

0

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایک کلو کپڑے دھونے کا پاؤڈر 75 روپے جبکہ بچوں کے ڈائپر 348 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ، ڈائپر کا سمال سائز کا پیک 1352 سے بڑھا کر 1700 روپے کا کر دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 100 گرام ٹوتھ پیسٹ کی قیمت 10 روپے تک اضافے کے بعد 133 روپے سے بڑھا کر 143 روپے ہو گئی۔200 ملی لیٹر (ایم ایل) باڈی واش 30 روپے تک مہنگا کردیا گیا جبکہ 275 گرام ڈش واش کی قیمت میں 50 روپے تک اضافے کے بعد  90 روپے سے  بڑھ کر 140 روپے کا ہوگیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.