باجوڑ ادبی ملگری زیر اہتمام جرگہ ہال خار میں مشاعرہ کا انعقاد

0

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ، باجوڑ ادبی ملگری (بام) کے زیر اہتمام اور امور نوجوانان باجوڑ کے تعاون سے سول کالونی جرگہ ہال خار میں ایک بڑے اور پروقار مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔ نظامت کے فرائض انور نگار، عمر حیات خاموش اور جلال الدین ماموند نے مشترکہ طور پر امور سرانجام دیئے۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاکر کر رہے تھے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات مہمان خصوصی تھے۔مولانا خانزیب، لعلی شاہ پختونیار، اے اے سی خار احسان آفریدی، اورنگزیب انقلابی، سید صدیق اکبر، شاہ ولی خان علی زئی، ملک شاہ ولی خان ماموند کے علاوہ سیاسی قائدین، کاروباری شخصیات، صحافی حضرات اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مشاعرے میں باجوڑ کے معروف شعراء جعفر خان جعفر، سلطان یوسف سلطان، طارق عزیز بینوا، اشنا باجوڑی، قادر خان سیال، ناصر خان، سید کریم سکندر اور مہمان شعراء کرام رضوان اللہ شمال، درویش روخان، شمشاد انگار، غزل مومند، اسلم سالک اور دیگر نے اپنا کلام پیش کیا۔ شعراء کے دلفریب شاعری نے ماحول کو خوشگوار رکھا۔ مشاعرے کے آخری حصے میں صدر محفل ڈاکٹر اقبال شاکر نے صدارتی کلمات ادا کئے اور مہمان خصوصی زوہیب حیات نے اس موقع پر اپنے خیالات کے اظہار کے ساتھ، شرکت کرنے والے شعراء میں یادگاری شیلڈز اور اسناد تقسیم کئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.